0
Wednesday 30 Jul 2014 04:08

کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز جلد اپنے گھروں کو جائیں، خواجہ آصف

کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز جلد اپنے گھروں کو جائیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، دعا ہے کہ شمالی وزیرستان میں اللہ تعالی ہماری فوج کو فتح سے ہمکنار کرے۔ آبائی شہر سیالکوٹ میں کینٹ مسجد میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوشش ہے شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب جلد کامیابی کے ساتھ ختم ہو اور آئی ڈی پیز جلد اپنے گھروں کو جائیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دعا ہے پاکستان فتنوں سے آزاد ہو اور دوبارہ امن کا گہوارہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 402141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش