QR CodeQR Code

چیک پوسٹوں پر حملے کیخلاف پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

30 Jul 2014 15:34

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانی چوکیوں پر افغان دہشت گردوں کے حملے پر افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اُن سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردوں کے ان حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں کے حملے پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانی چوکیوں پر افغان دہشت گردوں کے حملے پر افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اُن سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردوں کے ان حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نبرد آزما ہے، افغانستان کی جانب سے اُس کی حدود میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمہ کے لیے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس معاملے کو افغان حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے گا تاکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے مزید بہتر اقدامات کیے جاسکیں۔


خبر کا کوڈ: 402188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402188/چیک-پوسٹوں-پر-حملے-کیخلاف-پاکستان-کا-افغانستان-سے-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org