QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے ترجمان غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

31 Jul 2014 16:30

اسلام ٹائمز: یو این آر ڈبلیو کے ترجمان کرس گنیز غزہ میں اسرائیلی بربریت سے متاثرہ خاندانوں کو مختلف اسکولوں اور خیمہ بستیوں میں دیکھ بھال کررہے ہیں اور گذشتہ روز صیہونی فوج کیجانب سے متاثرہ کیمپ پر حملوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی شہادتوں کے بعد عرب ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این آر ڈبلیو کے ترجمان غزہ میں اسرائیلی بربریت سے متاثرہ خاندانوں کو مختلف اسکولوں اور خیمہ بستیوں میں دیکھ بھال کر رہے ہیں اور گذشتہ روز صیہونی فوج کی جانب سے متاثرہ کیمپ پر حملوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی شہادتوں کے بعد عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ کرس گنیز نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ صیہونی فوج کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے حملے میں یو این آر ڈبلیو کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
کرس گنیز کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ایک عام فرد کی طرح ان کی بھی ہمدردیاں نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جبکہ اس سے قبل بدھ کے روز کرس گنیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں میں اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 657 متاثرہ افراد قیام پذیر ہیں جن میں سے بیشتر اسرائیل کی جانب سے حملوں کے اعلان کے بعد نقل مکانی کرکے آگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 402319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402319/اقوام-متحدہ-کے-ترجمان-غزہ-کی-صورتحال-بتاتے-ہوئے-پھوٹ-کر-رو-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org