0
Thursday 31 Jul 2014 16:30

اقوام متحدہ کے ترجمان غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

اقوام متحدہ کے ترجمان غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این آر ڈبلیو کے ترجمان غزہ میں اسرائیلی بربریت سے متاثرہ خاندانوں کو مختلف اسکولوں اور خیمہ بستیوں میں دیکھ بھال کر رہے ہیں اور گذشتہ روز صیہونی فوج کی جانب سے متاثرہ کیمپ پر حملوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی شہادتوں کے بعد عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ کرس گنیز نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ صیہونی فوج کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے حملے میں یو این آر ڈبلیو کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
کرس گنیز کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ایک عام فرد کی طرح ان کی بھی ہمدردیاں نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جبکہ اس سے قبل بدھ کے روز کرس گنیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں میں اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 657 متاثرہ افراد قیام پذیر ہیں جن میں سے بیشتر اسرائیل کی جانب سے حملوں کے اعلان کے بعد نقل مکانی کرکے آگئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 402319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش