QR CodeQR Code

بادشاہ سلامت کا مستقبل تاریک نظر آتاہے، چوہدری شجاعت

2 Aug 2014 23:22

اسلام ٹائمز: لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کے دوران ہمیں نظر بندی یا جیل کی کوئی پروا نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہیں بادشاہ سلامت کا مستقبل خاصا تاریک نظر آرہا ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں چوہدری برادران، شیخ رشید اور دیگر سیاسی رہنماﺅں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی، جس میں انقلاب مارچ سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند کردیئے ہیں، انہیں بادشاہ سلامت کا مستقبل خاصاتاریک نظر آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے دوران ہمیں نظربندی یا جیل کی کوئی پرواہ نہیں۔ اس موقع پر سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں کوئی بیرونی یا اندرونی ہاتھ ملوث نہیں ہے اور اس سلسلے میں کی جانے والی تمام باتیں بے معنی ہیں، ہم نے اپنے فیصلے کرلئے ہیں اور مستقبل کے لائحہ عمل کااعلان کل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک الگ سیاسی جماعت ہے اور وہ ان کے کسی بھی فیصلے پر کوئی بات نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 402665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402665/بادشاہ-سلامت-کا-مستقبل-تاریک-نظر-ا-تاہے-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org