QR CodeQR Code

محمد خان اچکزئی کو افغانستان ملی استقلال کی تقاریب میں شرکت کی دعوت

7 Aug 2014 22:31

اسلام ٹائمز: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں افغان قونصل جنرل سے ملاقات میں گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کو موثر بنانا ہو گا، تاکہ کسی بھی قسم کی شرپسندانہ کاروائیوں سے دونوں ممالک کو بچایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے افغانستان کے قونصل جنرل وحیدﷲ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں افغان طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے افغان قونصل جنرل کو افغان طلباء اور مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ دریں اثناء افغان قونصل جنرل وحیدﷲ گورنر بلوچستان کو 19 اگست کو افغانستان کے دن ملی استقلال کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 403609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403609/محمد-خان-اچکزئی-کو-افغانستان-ملی-استقلال-کی-تقاریب-میں-شرکت-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org