QR CodeQR Code

وفاق اور پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، علی امین خان

8 Aug 2014 17:30

اسلا م ٹائمز: پی ٹی آئی اور یوتھ ونگ کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ دھاندلی اور دھونس کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہیں جا سکتا، نئے پاکستان کی تشکیل کے لیے ہر صورت آزادی مارچ میں شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا چودہ اگست کا آزادی مارچ ملک میں حقیقی آزادی کامارچ ہے۔ دھاندلی اور دھونس کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کو نہیں چرایا جا سکتا۔ نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ہرصورت اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف اور تحریک انصاف یوتھ ونگ سمیت دیگر ضلعی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کی طر ف سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ آزادی مارچ میں تحریک انصاف عوام کے حقوق مانگنا چاہتی ہے۔ وفاق اور پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنیوالے لوگوں کا راستہ روکا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کی خود ساختہ سازشیں ہو رہی ہیں لیکن عوام بیدار ہوچکے ہیں اور نئے پاکستان کے خواب کو آزادی مارچ کے موقع پرعملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 403721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403721/وفاق-اور-پنجاب-حکومت-اوچھے-ہتھکنڈوں-پر-اترآئی-ہے-علی-امین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org