0
Friday 8 Aug 2014 17:30

وفاق اور پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، علی امین خان

وفاق اور پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، علی امین خان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا چودہ اگست کا آزادی مارچ ملک میں حقیقی آزادی کامارچ ہے۔ دھاندلی اور دھونس کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کو نہیں چرایا جا سکتا۔ نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ہرصورت اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف اور تحریک انصاف یوتھ ونگ سمیت دیگر ضلعی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کی طر ف سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ آزادی مارچ میں تحریک انصاف عوام کے حقوق مانگنا چاہتی ہے۔ وفاق اور پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنیوالے لوگوں کا راستہ روکا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کی خود ساختہ سازشیں ہو رہی ہیں لیکن عوام بیدار ہوچکے ہیں اور نئے پاکستان کے خواب کو آزادی مارچ کے موقع پرعملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 403721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش