QR CodeQR Code

حکمران دماغی توازن کھو چکے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

8 Aug 2014 20:48

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان عوامی تحریک کے کیمپ میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہماری پہلی فتح ہے، انشااللہ ہم صبر، استقامت اور میدان میں ثابت قدمی سے بتا دینگے کہ ظالم کے ظلم کے سامنے ہم جھکنے والے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کارکنان کے ہمراہ منہاج القرآن عوامی تحریک کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا۔ علامہ اسدی نے منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ حوصلوں کی جنگ ہے آپ مکمل پرامن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں کوئی بھی طاقت ہمیں اس آئینی، قانونی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب اور تبدیلی کی اس سفر میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دماغی توازن کھو چکے ہیں اور یہ ہماری پہلی فتح ہے، انشااللہ ہم صبر، استقامت اور میدان میں ثابت قدمی سے بتا دینگے کہ ظالم کے ظلم کے سامنے ہم جھکنے والے نہیں، ہم قائد کے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور لیٹروں سے پاک کر کے دم لیں گے۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ مرکزی کیمپ میں کارکنان پرعزم اور پرجوش تھے۔ علامہ اسدی نے پنجاب بھر میں کارکنان، ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے کے عمل کو آمرانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 403742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403742/حکمران-دماغی-توازن-کھو-چکے-ہیں-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org