0
Friday 8 Aug 2014 20:48

حکمران دماغی توازن کھو چکے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

حکمران دماغی توازن کھو چکے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کارکنان کے ہمراہ منہاج القرآن عوامی تحریک کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا۔ علامہ اسدی نے منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ حوصلوں کی جنگ ہے آپ مکمل پرامن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں کوئی بھی طاقت ہمیں اس آئینی، قانونی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب اور تبدیلی کی اس سفر میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دماغی توازن کھو چکے ہیں اور یہ ہماری پہلی فتح ہے، انشااللہ ہم صبر، استقامت اور میدان میں ثابت قدمی سے بتا دینگے کہ ظالم کے ظلم کے سامنے ہم جھکنے والے نہیں، ہم قائد کے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور لیٹروں سے پاک کر کے دم لیں گے۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ مرکزی کیمپ میں کارکنان پرعزم اور پرجوش تھے۔ علامہ اسدی نے پنجاب بھر میں کارکنان، ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے کے عمل کو آمرانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 403742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش