QR CodeQR Code

حکومتی اقدامات سے لگتا ہے کہ اسے جانے کی جلدی ہے، بلال سلیم قادری

8 Aug 2014 22:11

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں رہنما سنی تحریک نے کہا کہ طاقت کا بے جا استعمال جاری رہا تو حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے، حکومتی وزراء اور مشیر اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کرسکیں حکومت تو آنی جانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے شہید قائد و بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ حالات واقعات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نواز حکومت سابقہ روایت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، نواز حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات سے لگتا ہے کہ حکومت کو گھر جانے کی جلدی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلال سلیم قادری نے کہا کہ نواز حکومت کے وزراء اور مشیر طاقت کے نشے میں بدمست ہوگئے ہیں، ریاستی دہشتگردی کے ذریعے عوام کا جمہوری حق چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا بے جا استعمال جاری رہا تو حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔ بلال سلیم قادری نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء اور مشیر اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں، حکومت تو آنی جانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 403751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/403751/حکومتی-اقدامات-سے-لگتا-ہے-کہ-اسے-جانے-کی-جلدی-بلال-سلیم-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org