QR CodeQR Code

صدر آصف علی زرداری کی لیبیا کے صدر معمر قذافی سے ملاقات

1 May 2009 09:52

صدرآصف علی زرداری نے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے ملاقات کی ہے ۔ طرابلس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے بعد معمر قذافی کی جانب سے صدر آصف علی زرداری اور وفد میں شامل


طرابلس: صدرآصف علی زرداری نے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے ملاقات کی ہے ۔ طرابلس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے بعد معمر قذافی کی جانب سے صدر آصف علی زرداری اور وفد میں شامل افراد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔جس میں لیبیا کے وزراء اور سینئر فوجی حکام نے شرکت کی ۔اس سے پہلے جب صدرآصف زرداری سرکاری دورے پر طرابلس پہنچے تو ایئر پورٹ پر لیبیا کے وزیر دفاع، دیگر وزرا اور لیبیائی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ زرداری بھی صدر کے ساتھ طرابلس پہنچی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 4041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/4041/صدر-آصف-علی-زرداری-کی-لیبیا-کے-معمر-قذافی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org