0
Friday 1 May 2009 09:52

صدر آصف علی زرداری کی لیبیا کے صدر معمر قذافی سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری کی لیبیا کے صدر معمر قذافی سے ملاقات
طرابلس: صدرآصف علی زرداری نے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے ملاقات کی ہے ۔ طرابلس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے بعد معمر قذافی کی جانب سے صدر آصف علی زرداری اور وفد میں شامل افراد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔جس میں لیبیا کے وزراء اور سینئر فوجی حکام نے شرکت کی ۔اس سے پہلے جب صدرآصف زرداری سرکاری دورے پر طرابلس پہنچے تو ایئر پورٹ پر لیبیا کے وزیر دفاع، دیگر وزرا اور لیبیائی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ زرداری بھی صدر کے ساتھ طرابلس پہنچی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 4041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش