QR CodeQR Code

جشن آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاﺅ س کے باہر ہوگی

13 Aug 2014 16:29

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ تقریب میں پاک فوج کا چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر بھی پیش کرے گا اور پاک فضائیہ، ایوی ایشن مارچ پاسٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت میں رات 10 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر منعقد ہوگی۔ تقریب میں فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاﺅ س کے باہر ہوگی۔ ملی نغمے، پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹری بھی تقریب کا حصہ ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں فوجی دستے سلامی بھی پیش کریں گے اور پاک فضائیہ، ایوی ایشن مارچ پاسٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب سے وزیر اعظم نواز شریف خطاب بھی کریں گے اور پاک فوج کا چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 404573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404573/جشن-ا-زادی-کی-مرکزی-تقریب-رات-10-30-بجے-پارلیمینٹ-ہاﺅ-س-کے-باہر-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org