0
Wednesday 13 Aug 2014 16:29

جشن آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاﺅ س کے باہر ہوگی

جشن آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاﺅ س کے باہر ہوگی
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت میں رات 10 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر منعقد ہوگی۔ تقریب میں فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب رات 10.30 بجے پارلیمینٹ ہاﺅ س کے باہر ہوگی۔ ملی نغمے، پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹری بھی تقریب کا حصہ ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں فوجی دستے سلامی بھی پیش کریں گے اور پاک فضائیہ، ایوی ایشن مارچ پاسٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب سے وزیر اعظم نواز شریف خطاب بھی کریں گے اور پاک فوج کا چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 404573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش