QR CodeQR Code

آزادی مارچ میں شرکت کیلئے ڈی آئی خان سے قافلہ روانہ

14 Aug 2014 09:09

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا کی قیادت میں ہزاروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے علی الصبح روانہ ہوا، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اکرام خان کا کہنا تھا کہ انہیں کہیں بھی روکا گیا تو وہیں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا اکرام اللہ خان گنڈہ پور کی قیادت میں ہزاروں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا قافلہ ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ازادی مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوا۔ روانگی کے وقت قافلے سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے کہا کہ اسلام اباد جانے سےاب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور اگر کہیں روکا گیا تو دم دمست قلندر ہوگا اور وہیں پر دھرنا دیں گے اور آزادی مارچ کا مقصد حاصل کئے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 404691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404691/ا-زادی-مارچ-میں-شرکت-کیلئے-ڈی-ا-ئی-خان-سے-قافلہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org