QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے پاک پاکستان تمام لوگوں کی تمنّا ہے

کراچی، جے ایس او اور شیعہ علماء کونسل کیجانب سے "جشن آزادی ریلی" کا انعقاد

15 Aug 2014 06:32

اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کے مملکت پاکستان ایک عظیم نعمت و عطیہ خداوندی ہے، جسکی حفاظت ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ ملّت جعفریہ آپریشن "ضرب عضب" میں مصروف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں سے پاک پاکستان تمام لوگوں کی تمنّا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر "جشن آزادی ریلی" کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی امام بارگاہ شاہ خراسان سے مزار قائد تک نکالی گئی جسکی قیادت ایس یو سی کراچی کے صدر علامہ جعفر سبحانی اور جے ایس او کراچی کے صدر مبشر مہدی نے کی۔ جشن آزادی ریلی میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء مزار قائد پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے مملکت پاکستان ایک عظیم نعمت و عطیہ خداوندی ہے، جسکی حفاظت ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ ملّت جعفریہ آپریشن "ضرب عضب" میں مصروف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں سے پاک پاکستان تمام لوگوں کی تمنّا ہے۔


خبر کا کوڈ: 404850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/404850/کراچی-جے-ایس-او-اور-شیعہ-علماء-کونسل-کیجانب-سے-جشن-آزادی-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org