QR CodeQR Code

نواز شریف انسانوں کا سمندر دیکھ کر آج ہی استعفٰی دے دینگے

آج فائنل ہے، میچ 3 بجے شروع ہوگا، ہوسکتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہی ہوجائے، عمران خان

17 Aug 2014 05:24

اسلام ٹائمز: رات گئے اپنی تازہ تقریر میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہہ دیا ہے کہ اتوار پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے اور یہ فیصلہ کن میچ آج 3بجے کھیلا جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ان کو لگتا ہے کہ انسانوں کا سمندر دیکھ کر وزیراعظم خود ہی استعفٰی دے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج فائنل ہے، میچ 3 بجے شروع ہوگا، ہوسکتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہی ہوجائے۔ لگتا ہے کہ انسانوں کا سمندر دیکھ کر وزیراعظم خود ہی استعفٰی دے دیں گے۔ اسلام آباد کے کشمیر چوک پر پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی ٹیم کے کپتان ہر تھوڑی دیر بعد ڈائس پر آکر اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے رہے اور موجودہ سرکار کو کھلم کھلا للکارتے رہے۔ عمران خان نے تازہ تقریر میں کہہ دیا ہے کہ اتوار پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے اور یہ فیصلہ کن میچ آج 3بجے کھیلا جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ان کو لگتا ہے کہ انسانوں کا سمندر دیکھ کر وزیراعظم خود ہی استعفٰی دے دیں گے۔ رات گئے ہونے والا خطاب عمران خان کا آج کا آخری خطاب تھا جس کے بعد انہوں نے سونے پر اصرار کیا اور کارکنوں کو کہا کہ رات 3 بجے سے آج سہ پہر 3بجے تک آرام ہوگا اور پھر فیصلہ کن میچ۔


خبر کا کوڈ: 405169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405169/ا-ج-فائنل-ہے-میچ-3-بجے-شروع-ہوگا-ہوسکتا-کہ-ورلڈ-کپ-کا-ہی-ہوجائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org