QR CodeQR Code

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن امپورٹڈ لیڈرشپ کے سراب سے نکل آئیں، برجیس طاہر

17 Aug 2014 21:51

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ لوگ اس قسم کے موسمی سیاستدانوں کی اصلیت جان لیں اور ملکی ترقی کے سفر کو ڈی ریل ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن ڈسپوزیبل اور امپورٹڈ لیڈرشپ کے سراب سے نکل آئیں کیوںکہ عمران خان احتجاجی جلسہ میں محض ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد ہی اپنے چاہنے والوں کو بارش میں بے یار و مدد گار چھوڑ کر اپنے بنی گالہ والے پرتعیش محل میں شب بسری کرنے چلے گئے جبکہ انکے مداح ساری رات بارش میں در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ اسی طرح قادری بھی بہت جلد اپنے مستقل مسکن کنیڈا روانہ ہو جائیں گے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ لوگ اس قسم کے موسمی سیاستدانوں کی اصلیت جان لیں اور ملکی ترقی کے سفر کو ڈی ریل ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 405275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405275/تحریک-انصاف-اور-عوامی-کے-کارکن-امپورٹڈ-لیڈرشپ-سراب-سے-نکل-آئیں-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org