0
Sunday 17 Aug 2014 21:51

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن امپورٹڈ لیڈرشپ کے سراب سے نکل آئیں، برجیس طاہر

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن امپورٹڈ لیڈرشپ کے سراب سے نکل آئیں، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن ڈسپوزیبل اور امپورٹڈ لیڈرشپ کے سراب سے نکل آئیں کیوںکہ عمران خان احتجاجی جلسہ میں محض ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد ہی اپنے چاہنے والوں کو بارش میں بے یار و مدد گار چھوڑ کر اپنے بنی گالہ والے پرتعیش محل میں شب بسری کرنے چلے گئے جبکہ انکے مداح ساری رات بارش میں در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ اسی طرح قادری بھی بہت جلد اپنے مستقل مسکن کنیڈا روانہ ہو جائیں گے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ لوگ اس قسم کے موسمی سیاستدانوں کی اصلیت جان لیں اور ملکی ترقی کے سفر کو ڈی ریل ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 405275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش