QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

19 Aug 2014 10:19

اسلام ٹائمز: دھماکہ تحصیل سلار زئی کے علاقے تنگی میں ہوا، ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے اسکول جانے والی کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 2 خواتین اساتذہ، ایک بچہ اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے باعث خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اساتذہ، ایک بچہ اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلار زئی کے علاقے تنگی میں ہوا، ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے اسکول جانے والی کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 2 خواتین اساتذہ، ایک بچہ اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 405500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405500/باجوڑ-ایجنسی-میں-بم-دھماکہ-خواتین-سمیت-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org