QR CodeQR Code

ٹانک، گھر پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

21 Aug 2014 09:54

اسلام ٹائمز: حملے میں صورت خان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سےباہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ بیوی اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گرہ مٹھو میں نامعلوم مسلح افراد نے صورت خان نامی ایک شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ بم گھر کے صحن میں گر کر پھٹ گیا۔ جس سے صورت خان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سےباہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 405894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405894/ٹانک-گھر-پر-دستی-بم-حملے-میں-ایک-شخص-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org