0
Thursday 21 Aug 2014 09:54

ٹانک، گھر پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

ٹانک، گھر پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق،3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ بیوی اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گرہ مٹھو میں نامعلوم مسلح افراد نے صورت خان نامی ایک شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ بم گھر کے صحن میں گر کر پھٹ گیا۔ جس سے صورت خان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سےباہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 405894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش