QR CodeQR Code

افغان دہشتگردوں کا بلوچستان میں مسلم باغ سیکٹر پر حملہ، ایف سی جوان شہید

22 Aug 2014 22:28

اسلام ٹائمز: دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نائیک نیاز شہید ہو گیا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا اور ایف سی کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر میں 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر پر حملہ کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے بھی شدید فائرنگ کی، جس کا چیک پوسٹ پر موجود ایف سی کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ تاہم اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نائیک نیاز شہید ہو گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا اور ایف سی کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 406152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406152/افغان-دہشتگردوں-کا-بلوچستان-میں-مسلم-باغ-سیکٹر-پر-حملہ-ایف-سی-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org