0
Friday 22 Aug 2014 22:28

افغان دہشتگردوں کا بلوچستان میں مسلم باغ سیکٹر پر حملہ، ایف سی جوان شہید

افغان دہشتگردوں کا بلوچستان میں مسلم باغ سیکٹر پر حملہ، ایف سی جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر میں 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر پر حملہ کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے بھی شدید فائرنگ کی، جس کا چیک پوسٹ پر موجود ایف سی کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ تاہم اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نائیک نیاز شہید ہو گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا اور ایف سی کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش