QR CodeQR Code

خیرپور میں مسافر بس اور وین کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی

24 Aug 2014 14:32

اسلام ٹائمز: مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ اسی دوران فیض گنج میں اس کی نواب شاہ سے سکھر جانے والی وین سے ٹکر ہوگئی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ فیض گنج خیرپور میں مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ اسی دوران فیض گنج میں اس کی نواب شاہ سے سکھر جانے والی وین سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 406429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406429/خیرپور-میں-مسافر-بس-اور-وین-کے-تصادم-10-افراد-جاں-بحق-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org