0
Sunday 24 Aug 2014 14:32

خیرپور میں مسافر بس اور وین کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی

خیرپور میں مسافر بس اور وین کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فیض گنج خیرپور میں مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ اسی دوران فیض گنج میں اس کی نواب شاہ سے سکھر جانے والی وین سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 406429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش