QR CodeQR Code

ای سی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری نے ہمارے موقف کی تائید کر دی

افضل خان کے انکشافات کے بعد وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا، عمران خان

25 Aug 2014 06:46

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ حق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے ملک تباہ ہوتا رہیگا۔ انکا کہنا تھا کہ جب ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہیں تو پھر ہم الیکشن کو شفاف کس طرح مان لیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ محمد افضل خان کے انکشافات کے بعد ہمارا موقف سچا ثابت ہوگیا ہے، انتخابی دھاندلی کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے، اب ری الیکشن ہوگا جو کہ نیا الیکشن کمیشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور اب وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور وہ بھی نئے الیکشن کمیشن کے تحت ہونے چاہئے ہیں کیونکہ محمد افضل کے بیان کے بعد موجودہ الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لوگ حق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے ملک تباہ ہوتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہرحلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہیں تو پھر ہم الیکشن کو شفاف کس طرح مان لیں۔؟ پی ٹی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پہلے نواز لیگ نے دھاندلی میں ملوث افراد کو اعلٰی عہدوں اور مراعات سے نوازا اور اب جمہوریت کو بچانے کے نام پر اپنی کرپشن بچا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 406551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406551/افضل-خان-کے-انکشافات-بعد-وسط-مدتی-انتخابات-سوا-کوئی-راستہ-نہیں-رہا-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org