0
Monday 25 Aug 2014 06:46
ای سی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری نے ہمارے موقف کی تائید کر دی

افضل خان کے انکشافات کے بعد وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا، عمران خان

افضل خان کے انکشافات کے بعد وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ محمد افضل خان کے انکشافات کے بعد ہمارا موقف سچا ثابت ہوگیا ہے، انتخابی دھاندلی کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے، اب ری الیکشن ہوگا جو کہ نیا الیکشن کمیشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور اب وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور وہ بھی نئے الیکشن کمیشن کے تحت ہونے چاہئے ہیں کیونکہ محمد افضل کے بیان کے بعد موجودہ الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لوگ حق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے ملک تباہ ہوتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہرحلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہیں تو پھر ہم الیکشن کو شفاف کس طرح مان لیں۔؟ پی ٹی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پہلے نواز لیگ نے دھاندلی میں ملوث افراد کو اعلٰی عہدوں اور مراعات سے نوازا اور اب جمہوریت کو بچانے کے نام پر اپنی کرپشن بچا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش