QR CodeQR Code

وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے

افضل خان کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، عمران خان

25 Aug 2014 18:50

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی۔ نواز شریف تحقیقات کے دوران لوگوں کو خرید لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ سب نے ملکر ہمیں انصاف کے حصول سے روکا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سابق نمائندے محمد افضل خان کی جانب سے دھاندلی کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ افضل خان نے کہا کہ الیکشن میں 35 پنچکر نہیں بلکہ سینکڑوں پنکچر لگائے گئے۔ ہم 14 ماہ سے جو کہہ رہے تھے افضل خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ افضل خان کے بیان کے بعد نواز شریف کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہم وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی۔ نواز شریف تحقیقات کے دوران لوگوں کو خرید لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ سب نے مل کر ہمیں انصاف کے حصول سے روکا۔ ریٹرننگ افسروں کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کنٹرول کر رہے تھے۔ افتخار چوہدری دھاندلی میں خود ملوث تھے اس لئے 4 حلقے نہیں کھولے۔ جب بھی تحقیقات ہوئی تو معلوم ہوگا کہ افتخار چوہدری کا دھاندلی میں بہت بڑا ہاتھ تھا۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پیسے دے کر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ہم اپنے پولیس والوں سے نہیں لڑیں گے اور پُرامن رہیں گے، لیکن اگر صورتحال خراب ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 406631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406631/افضل-خان-کے-انکشافات-بعد-نواز-شریف-کا-اقتدار-میں-رہنے-کوئی-جواز-باقی-نہیں-رہا-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org