0
Monday 25 Aug 2014 18:50
وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے

افضل خان کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، عمران خان

افضل خان کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سابق نمائندے محمد افضل خان کی جانب سے دھاندلی کے انکشافات کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ افضل خان نے کہا کہ الیکشن میں 35 پنچکر نہیں بلکہ سینکڑوں پنکچر لگائے گئے۔ ہم 14 ماہ سے جو کہہ رہے تھے افضل خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ افضل خان کے بیان کے بعد نواز شریف کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہم وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی۔ نواز شریف تحقیقات کے دوران لوگوں کو خرید لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ سب نے مل کر ہمیں انصاف کے حصول سے روکا۔ ریٹرننگ افسروں کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کنٹرول کر رہے تھے۔ افتخار چوہدری دھاندلی میں خود ملوث تھے اس لئے 4 حلقے نہیں کھولے۔ جب بھی تحقیقات ہوئی تو معلوم ہوگا کہ افتخار چوہدری کا دھاندلی میں بہت بڑا ہاتھ تھا۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پیسے دے کر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ہم اپنے پولیس والوں سے نہیں لڑیں گے اور پُرامن رہیں گے، لیکن اگر صورتحال خراب ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 406631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش