QR CodeQR Code

افتخار چوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائیگا، شرجیل میمن

26 Aug 2014 02:05

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ افتخار چوہدری نے منتخب وزیراعظم کو غلط طریقے سے ہٹایا، جوڈیشل مارشل لاء نافذ کیا جبکہ آمروں کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی قرار دینے میں افتخار چوہدری کا کردار رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے منتخب وزیراعظم کو غلط طریقے سے ہٹایا اور ملک میں جوڈیشل مارشل لاء نافذ کیا، افتخار چوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ افتخار چوہدری نے پیپلز پارٹی کا جتنا بھی نام نہاد احتساب کرنے کی کوشش کی آج وہ عوام کے سامنے ہے، ماضی میں بھی افتخار چوہدری کا جو کردار رہا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں رہا ہے کہ آمروں کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی قرار دینے میں افتخار چوہدری کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چاہدری نے پانچ سال میں پیپلز پارٹی کی سندھ و وفاقی حکومت کے خلاف سوموٹو نوٹسز کے انبار لگا دئیے تھے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو تحمل سے کام لینا چاہیے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے اسٹاف پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ شرجیل میم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی، پھر بھی چاہتے ہیں موجودہ حکومت مدت پوری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا دفاع چاہتی ہے، اس وقت سب سے بڑی جمہوری سوچ آصف زرداری نے دکھائی۔


خبر کا کوڈ: 406667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406667/افتخار-چوہدری-کا-نام-تاریخ-میں-کالے-الفاظ-لکھا-جائیگا-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org