QR CodeQR Code

نواز حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بلال سلیم قادری

28 Aug 2014 16:52

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں سنی تحریک کے بانی قائد سلیم قادری شہید کے صاحبزادے نے کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان اور ڈالر کی قدر میں اضافہ نہ ہوتا ان تمایم تر صورتحال کی ذمہ دار خود نواز حکومت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے شہید قائد و بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی جا رہی ہے، حکمران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انصاف نہ ملنے پر عوام مایوسی کا شکار ہے، انصاف کے حصول کیلئے عوام پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلال سلیم قادری نے کہا کہ بروقت سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں رونما ہونے والے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے لیا جاتا تو ملک بحرانی کیفییت سے دوچار نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان اور ڈالر کی قدر میں اضافہ نہ ہوتا ان تمام تر صورتحال کی ذمہ دار خود نواز حکومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 407087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407087/نواز-حکومت-غیر-سنجیدگی-کا-مظاہرہ-کر-رہی-ہے-بلال-سلیم-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org