QR CodeQR Code

منتظر ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود شروع کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے، علامہ ساجد نقوی

29 Aug 2014 09:03

اسلام ٹائمز: ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا ٹنڈوالہیار میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اتحاد کا ایسا منظر پیش کردیا ہے شام، عراق اور دیگر مُمالک جیسے حالات پیدا نہیں ہوسکتے، ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار ادا کرنیکا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی  کہا ہے کہ میں انتظار میں ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے کہ ہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہیار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں انتظار میں ہوں کہ کب وہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کریں گے یا ہم سے کہیں گے کہ ہم آپریشن کریں، ملک کی موجودہ صورتحال اس لئے پیش آئی ہے کہ آج تک آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں ہُوا، ہم نے پاکستان میں اتحاد کا ایسا منظر پیش کر دیا ہے کہ پاکستان میں شام، عراق اور فلاں فلاں مُمالک جیسے حالات پیدا نہیں ہوسکتے، ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعد ازں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی، اور پھر میر پور خاص میں عزاء خانہ زہرا (س) کا دورہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 407190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407190/منتظر-ہوں-کہ-لشکر-جھنگوی-کیخلاف-ا-پریشن-خود-شروع-کیا-جاتا-ہے-یا-ہم-سے-کہا-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org