1
0
Friday 29 Aug 2014 09:03

منتظر ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود شروع کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے، علامہ ساجد نقوی

منتظر ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود شروع کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی  کہا ہے کہ میں انتظار میں ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے کہ ہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہیار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں انتظار میں ہوں کہ کب وہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کریں گے یا ہم سے کہیں گے کہ ہم آپریشن کریں، ملک کی موجودہ صورتحال اس لئے پیش آئی ہے کہ آج تک آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں ہُوا، ہم نے پاکستان میں اتحاد کا ایسا منظر پیش کر دیا ہے کہ پاکستان میں شام، عراق اور فلاں فلاں مُمالک جیسے حالات پیدا نہیں ہوسکتے، ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعد ازں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی، اور پھر میر پور خاص میں عزاء خانہ زہرا (س) کا دورہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 407190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
آقا صاحب كا يه انتظار ماضي كي طرح كبهي ختم نهيں ہوگا
ہماری پیشکش