QR CodeQR Code

پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو جماعت اسلامی مزاحمت کریگی، زبیر گوندل

29 Aug 2014 22:50

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاکہ دھرنوں کے مقابلے میں ن لیگ نے تحریک چلائی تو تصادم کی راہ ہموار ہو گی، ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جانا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا کے ضلعی امیر جماعت اسلامی زبیر احمد گوندل اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی کردارکشی ہو رہی ہے،اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بعض قوتیں اپنے خطرناک عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین و قانون سے انحراف کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر شب خون مارا گیا تو جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی، ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سیاسی حلقوں کو ملکر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ ن لیگ دھرنوں کے مقابلے میں تحریک چلانے جیسے فیصلوں سے اجتناب کرے، دھرنوں کے مقابلے میں ن لیگ نے تحریک چلائی تو تصادم کی راہ ہموار ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 407246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407246/پارلیمنٹ-پر-حملہ-ہوا-جماعت-اسلامی-مزاحمت-کریگی-زبیر-گوندل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org