QR CodeQR Code

کراچی، تحریک انصاف آج شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دیگی

30 Aug 2014 12:29

اسلام ٹائمز: احتجاجی دھرنا شام چار بجے شاہراہ فیصل نرسری پر واقع تحریک انصاف کے دفتر انصاف ہاؤس کے باہر دیا جائیگا، جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے جبکہ عمران خان بھی لائیو خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف آج شاہراہ فیصل کراچی پر احتجاجی دھرنا دیگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کراچی سمیت چار شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظاہرے کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے آج شام چار بجے شاہراہ فیصل نرسری پر واقع تحریک انصاف کے دفتر انصاف ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے دیا جائے گا، جس میں تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے جبکہ تحریک انصاف میڈیا سیل کراچی کے مطابق دھرنے سے عمران خان بھی لائیو خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 407356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407356/کراچی-تحریک-انصاف-آج-شاہراہ-فیصل-پر-احتجاجی-دھرنا-دیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org