QR CodeQR Code

عمران وکیلوں اورصحافیوں کوپیسےدینا ثابت کریں، ورنہ سیاست چھوڑ دیں، خواجہ آصف

30 Aug 2014 18:01

اسلام ٹائمز:اپنے بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران ثابت کرکے دکھائیں کہ میں نے وکیلوں اور صحافیوں کو پیسے دیے ہیں، ورنہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ کی کوچنگ کریں۔ کرکٹ کی کوچنگ عمران کے لئے سیاست سے بہتر میدان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران اگر وکیلوں اور صحافیوں کو پیسے دینا ثابت نہ کرسکے تو انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیف سیکریٹری نے پرویز خٹک حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، عمران خان کو یہ چارج شیٹ پڑھنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ثابت کرکے دکھائیں کہ میں نے وکیلوں اور صحافیوں کو پیسے دیے ہیں، ورنہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ کی کوچنگ کریں۔ کرکٹ کی کوچنگ عمران کے لئے سیاست سے بہتر میدان ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں سچ بولنے کے سوا ہر کام کیا ہے۔ اب وہ اپنی شخصیت کے گرداب میں خود پھنس چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 407392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407392/عمران-وکیلوں-اورصحافیوں-کوپیسےدینا-ثابت-کریں-ورنہ-سیاست-چھوڑ-دیں-خواجہ-ا-صف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org