QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ریڈ زون میں پولیس گردی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

31 Aug 2014 19:21

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے دھرنوں پر پولیس کی شیلنگ، فائرنگ اور تشدد کے خلاف تحریک انصاف نے ڈی آئی خان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کشمیر چوک کو بند کردیا، جبکہ قریشی موڑ پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث پنجاب کی جانب جانیوالی تمام ٹریفک رک گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں پر پولیس کی شیلنگ، فائرنگ اور تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ شہر میں کارکنوں نے کشمیر چوک کو بند کردیا، جبکہ قریشی موڑ پر کارکنوں نے بڑے بڑے پتھر رکھ کے پنجاب جانیوالی تمام تر ٹریفک کو روک دیا۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔ مظاہرین نے ریڈ زون میں پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ میاں برادران کے مستعفی ہونے تک روزانہ کی بنیادوں پر احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 407580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407580/ڈی-آئی-خان-ریڈ-زون-میں-پولیس-گردی-کیخلاف-پی-ٹی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org