QR CodeQR Code

حجاب مسلم خواتین کی نہ صرف پہنچان بلکہ ان کے تحفظ اور اعتماد کی علامت ہے، مولانا مقصود الحسن قاسمی

2 Sep 2014 20:33

اسلام ٹائمز: ان کا کہنا تھا کہ حجاب کا تصور جس معاشرے سے اٹھ جاتا ہے وہاں فتنہ اور فساد کے علاوہ کچھ اور جنم نہیں لیتا، حجاب حیاء کی علامت ہے اور حیا ایمان کا حصہ ہے، مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ حجاب کو اپنائیں کیونکہ اسی میں انکا وقار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام کونسل آف انڈیا کے صدر مولانا مقصود الحسن قاسمی نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حجاب مسلم خواتین کی نہ صرف پہنچان بلکہ ان کے تحفظ اور اعتماد کی علامت ہے، حجاب کا تصور جس معاشرے سے اٹھ جاتا ہے وہاں فتنہ اور فساد کے علاوہ کچھ اور جنم نہیں لیتا، ان کا کہنا تھا کہ حجاب حیاء کی علامت ہے اور حیا ایمان کا حصہ ہے، مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ حجاب کو اپنائیں کیونکہ اسی میں انکا وقار ہے، واضح رہے کہ دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن کل منایا جائے گا، اس موقع پر بھارت کی ملی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 407934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407934/حجاب-مسلم-خواتین-کی-نہ-صرف-پہنچان-بلکہ-ان-کے-تحفظ-اور-اعتماد-علامت-ہے-مولانا-مقصود-الحسن-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org