QR CodeQR Code

عمران خان الٹے بھی لٹک جائیں تو وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے، سعد رفیق کا چیلنج

2 Sep 2014 22:43

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کتنے دن تک دھرنا دیں گے۔؟ وہ الٹے بھی لٹک جائیں تو وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے، تمام سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے لیے متحد ہوگئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کتنے دن تک دھرنا دیں گے۔؟ وہ الٹے بھی لٹک جائیں تو وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے، تمام سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے لیے متحد ہوگئی ہیں۔ جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے استعفے قبول کریں، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مفاہمت کی خاطر استعفے رکھے ہوئے ہیں، ورنہ جو فیصلہ ایوان کرے گا وہی ان کا فیصلہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 407958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407958/عمران-خان-الٹے-بھی-لٹک-جائیں-وزیر-اعظم-مستعفی-نہیں-ہوں-گے-سعد-رفیق-کا-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org