QR CodeQR Code

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

3 Sep 2014 17:22

اسلام ٹائمز: ملاقات کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے وفد میں صوبائی رہنماء براہیم قاسمی اور ضلع پشاور کے رہنماء بھی شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سے کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے سربراہ محمد حمد لدھیانوی نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ایک وفد کے ہمراہ المرکز الاسلامی پشاور کا دورہ کیا، اور وہاں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی، جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور احمد لدھیانوی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے کی جانے والی مصالحتی کوششوں کو سراہا، کالعدم سپاہ صحابہ کے وفد میں صوبائی رہنماء براہیم قاسمی اور ضلع پشاور کے رہنماء بھی شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 408069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408069/پشاور-کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-سربراہ-احمد-لدھیانوی-کی-امیر-جماعت-اسلامی-سراج-الحق-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org