0
Wednesday 3 Sep 2014 17:22

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سے کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے سربراہ محمد حمد لدھیانوی نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ایک وفد کے ہمراہ المرکز الاسلامی پشاور کا دورہ کیا، اور وہاں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی، جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور احمد لدھیانوی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے کی جانے والی مصالحتی کوششوں کو سراہا، کالعدم سپاہ صحابہ کے وفد میں صوبائی رہنماء براہیم قاسمی اور ضلع پشاور کے رہنماء بھی شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 408069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش