QR CodeQR Code

اسپیکر سیکرٹریٹ میں آئے ہوئے استعفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

3 Sep 2014 18:30

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے گزارش ہے کہ تحریک انصاف ارکان کے استعفوں سے متعلق ابہام دور کریں، اس معاملے میں مزید چھان بین نہیں ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو ارکان اسمبلی اسپیکر سیکرٹریٹ میں آئے ان کے استعفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  اسپیکر قومی اسمبلی سے گزارش ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق ابہام دور کریں، اس معاملے میں مزید چھان بین نہیں ہونی چاہیئے، آج سب نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کو سب نے اس لیے برداشت کیا کہ ہم سمجھے آپ ان سے استفعے کا کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماء گفتگو سے اشارے مل رہے تھے کہ وہ معاملے کو حل کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 408083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408083/اسپیکر-سیکرٹریٹ-میں-آئے-ہوئے-استعفے-قبول-کرنے-کوئی-حرج-نہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org