0
Wednesday 3 Sep 2014 18:30

اسپیکر سیکرٹریٹ میں آئے ہوئے استعفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسپیکر سیکرٹریٹ میں آئے ہوئے استعفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو ارکان اسمبلی اسپیکر سیکرٹریٹ میں آئے ان کے استعفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  اسپیکر قومی اسمبلی سے گزارش ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق ابہام دور کریں، اس معاملے میں مزید چھان بین نہیں ہونی چاہیئے، آج سب نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کو سب نے اس لیے برداشت کیا کہ ہم سمجھے آپ ان سے استفعے کا کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماء گفتگو سے اشارے مل رہے تھے کہ وہ معاملے کو حل کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 408083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش