QR CodeQR Code

دو روز بعد انٹرنیٹ کی سہولت بحال

گلگت بلتستان میں بارش کی تباہ کاریاں، دیامر کے آٹھ اور گنگچھے کے تین افراد جاں بحق

6 Sep 2014 21:44

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناراں کاغان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ بابوسر ٹاپ پر ایک فٹ تک برف باری بھی ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بارش کے طوفانی سلسلوں نے سینکڑوں مکانات اور متعدد جانوں کو لپیٹ میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق تین روز سے جاری بارش نے جہاں سینکڑوں مکانات گرائیں وہاں ایک درجن سے زائد افراد کی جانیں بھی لے لیں۔ بلتستان میں کریس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تین افراد موقع پر ہی جان بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں ان میں ایک کی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت منہدم ہونے سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث ضلع بھر میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناراں کاغان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ بابوسر ٹاپ پر ایک فٹ تک برف باری بھی ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 408523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408523/گلگت-بلتستان-میں-بارش-کی-تباہ-کاریاں-دیامر-کے-آٹھ-اور-گنگچھے-تین-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org