0
Saturday 6 Sep 2014 21:44
دو روز بعد انٹرنیٹ کی سہولت بحال

گلگت بلتستان میں بارش کی تباہ کاریاں، دیامر کے آٹھ اور گنگچھے کے تین افراد جاں بحق

گلگت بلتستان میں بارش کی تباہ کاریاں، دیامر کے آٹھ اور گنگچھے کے تین افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بارش کے طوفانی سلسلوں نے سینکڑوں مکانات اور متعدد جانوں کو لپیٹ میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق تین روز سے جاری بارش نے جہاں سینکڑوں مکانات گرائیں وہاں ایک درجن سے زائد افراد کی جانیں بھی لے لیں۔ بلتستان میں کریس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تین افراد موقع پر ہی جان بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں ان میں ایک کی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت منہدم ہونے سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث ضلع بھر میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناراں کاغان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ بابوسر ٹاپ پر ایک فٹ تک برف باری بھی ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 408523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش