QR CodeQR Code

فوج سے متعلق میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، چوہدری شجاعت حسین

8 Sep 2014 17:50

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ قاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن مسائل سے نہیں گھبرانا چاہئے، امید ہے کہ سیاستدان کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج سے متعلق ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، انہوں نے موجود سیاسی بحران میں فوج سے صرف کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ اسلام آباد میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو نہیں بلایا صرف مدد کرنے کا کہا تھا، میڈیا میں میرے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن مسائل سے نہیں گھبرانا چاہئے، امید ہے کہ سیاستدان کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی طور پر تنہا نہیں، ہمارے ساتھ بھی کئی جماعتیں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 408799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408799/فوج-سے-متعلق-میرے-بیان-کی-غلط-تشریح-گئی-چوہدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org