QR CodeQR Code

پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایران کا اظہار تعزیت

8 Sep 2014 20:57

اسلام ٹائمز: متاثرہ خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہے، انہوں کہا کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد بھیجنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اتوار کو پاکستانی حکومت اور قوم کے نام اپنے پیغام میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ متاثرہ خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہے، انہوں کہا کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد بھیجنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 408835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408835/پاکستان-میں-سیلاب-سے-قیمتی-جانوں-کے-ضیاع-پر-ایران-کا-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org