0
Monday 8 Sep 2014 20:57

پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایران کا اظہار تعزیت

پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایران کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اتوار کو پاکستانی حکومت اور قوم کے نام اپنے پیغام میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ متاثرہ خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہے، انہوں کہا کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد بھیجنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 408835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش